پی پی170کے عوام ایم ایم اے کی باکردار قیادت کا ساتھ دیں،چودھری محمود الاحد

پی پی170کے عوام ایم ایم اے کی باکردار قیادت کا ساتھ دیں،چودھری محمود الاحد

لاہور ( پ ر) متحدہ مجلس عمل پی پی پی 170کے نامزد امیدوار چوہدری محمود الاحد نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام ایم ایم اے کی باکردار اور کرپشن سے پاک قیادت کا ساتھ دیں تاکہ پی پی 170 کو مسائل اور محرومیاں دور ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویلینشیا ٹاؤن پی پی 170 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکرز کنونشن میں اسد منظور بٹ ڈاکٹر ممتاز بٹ سالک ، ڈاکٹر سلیم عابد ، خواجہ فرقان سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ دینی جماعتیں متحد ہو کر ملک میں استعماری قوتوں کے پیروکار سیکولر طبقات کے مزموم عزائم کو ناکام بنائیں ،ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے قیام اوراسلامی و خوشحال پاکستان کی بنیاد ثابت ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے ملک بھر میں تمام امیدواران کرپشن جیسی لعنت سے پاک ہیں جنہیں عوام اپنے قیمتی ووٹ کی طاقت سے کامیاب بنا کر اسلامی اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح صاف پینے کا پانی ، گلی محلے کی سٹریٹ لائٹس اور صحت و تعلیم ہو گی ۔

محمود الاحد

مزید : میٹروپولیٹن 4