طیب اردگان کی فتح نے امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کردیا ، مولانا سعید احمد عنایت اللہ

طیب اردگان کی فتح نے امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کردیا ، مولانا سعید احمد ...

لاہور ( پ ر) انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ کے مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ حفظہ اللہ‘ مولانا عبد الرؤف مکی‘ مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج‘ مسجد الحرام بیت اللہ کے مدرس فضیلۃ الشیخ مولانا محمد مکی حجازی حفظہ اللہ‘ مولانا محمد الیاس چنیوٹی‘ مولانا مفتی شاہد محمود مکی اور مولانا قاری محمد رفیق وجھوی اور دیگر رہنماؤں نے ترکی کے صدر حافظ طیب اردگان کی الیکشن میں بے مثال فتح و کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی کے لئے حرمین شریفین سمیت پوری دنیا میں دعائیں مانگی گئیں جس طرح انہوں نے شام فلسطین اور برما سمیت دیگر مظلوم مسلمانوں کی مدد اور حمایت کی جس کی وجہ سے یہ عالم اسلام کی امیدوں اور دعاؤ ں کے مرکز بن گئے ہیں انہوں نے کہا کہ طیب اردگان کی کامیابی ملت اسلامیہ اور امت مسلمہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کی طرف ایک اہم قدم ہے انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی سے عالم اسلام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اور باطل قوتیں پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ طیب اردگان مسلم حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہیں اللہ تعالی طیب اردگان کو اپنے خصوصی حفظ و امان میں رکھے اور دشمن کی ہر سازش سے محفوظ فرمائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4