گرمی کی شدت بڑھتے ہی غیر معیاری مشروبات کی فروخت عروج پر

گرمی کی شدت بڑھتے ہی غیر معیاری مشروبات کی فروخت عروج پر

لاہور(سٹی رپورٹر)گرمی بڑھتے ہی لاہورمیں مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا جبکہ شہر میں غیر معیاری مشروبات کی فروخت بھی عروج پر پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں گرمی کی شدید لہر کے باعث مشروبات کی مانگ اور فروخت میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا ہے اور اندرون شہر سمیت تمام علاقوں میں مشروبات کی دکانوں پر لوگوں کا رش لگا ہوا ہے تاہم بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے غیر معیاری مشروبات کی فروخت بھی شروع ہو گئی ہے جبکہ دوسری جانب برف کی خریداری بھی بڑھی ہے جس کے ساتھ ہی برف کی قیمتوں میں بھی خودساختہ اضافہ کر دیاگیا ہے ۔شہریوں نے ضلعی حکومت سے نوٹس لینے اور کارروائی کامطالبہ کیا ہے ۔

گرمی،مشروب

مزید : میٹروپولیٹن 1