ایل ڈی اے کی نئی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران نے چارج سنبھال لیا
لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی نئی تعینات ہونے والی ڈا ئریکٹر جنرل مسز آمنہ عمران خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر سرکاری فرائض انجام دینا شروع کر د ئیے ہیں۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی سینئر افسر آمنہ عمران خان وسیع انتظامی تجربے کی حامل ہیں اور اپنے کیرئیر کے دوران جوائنٹ سیکرٹری ٹو وزیر اعظم پاکستان فائز رہنے کے علاوہ مختلف وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں ۔پاکستان اور فرانس کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور اسے مزید مضبوط بنانے کے سلسلے میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں فرانس کے صدر کی طرف سے نیشنل آرڈر آف میرٹ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن آمد کے بعد انہوں نے ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز ‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز) سمیعہ سلیم ‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہاؤسنگ ) ذیشان شبیر رانا اور دیگر افسراں سے ان کے متعلقہ شعبوں کے بارے میں بریفنگ حاصل کی
ایل ڈی اے