ورلڈ پاسبان ختم نبوت جمعہ کو یوم تحفظ ناموس رسالتؐ منائے گی

ورلڈ پاسبان ختم نبوت جمعہ کو یوم تحفظ ناموس رسالتؐ منائے گی

لاہور (سٹی رپورٹر)کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت‘‘ جمعیت علماءِ اسلام ، جمعیت علماءِ پاکستان،جماعت اسلامی،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ،مرکزی جمعیت اہلحدیث، تحریک ملت جعفریہ،تنظیم علماء و مشائخ اہلسنت،مجلس احرار اسلام اور تحریک حرمت رسولؐ سمیت دینی جماعتوں نے ہالینڈ پارلیمنٹ کی طرف سے گستاخانہ نمائش کیخلاف جمعہ 29جون کو ملک بھر میں یوم تحفظ ناموسِ رسالتؐ منانیکااعلان کیا ہے جس کے تحت تمام مکاتب فکر کے علماء ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں گستاخانہ شیطانی نمائش کیخلاف اجتماعات جمعہ پر بھرپور صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے لاکھوں عوام الناس سے مذمتی قرار دادیں پاس کرائیں گے ۔ نیز ترجمان ورلڈ پاسبان ختم نبوت حافظ عمر ممتاز اعوان کے مطابق ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ورکرز بعد نمازِ جمعہ مختلف شہروں کی بڑی بڑی مساجد کے باہر بھرپور احتجاجی جلوس نکالے اور مظاہرے کرینگے۔

ورلڈ پاسبان

مزید : میٹروپولیٹن 1