عوام شیر کو پہلے سے بھی زیادہ مینڈیٹ کے ساتھ کامیاب کرائیں گے،پرویز ملک

عوام شیر کو پہلے سے بھی زیادہ مینڈیٹ کے ساتھ کامیاب کرائیں گے،پرویز ملک

لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عوام 25 جولائی کو شیر کو پہلے سے بھی زیادہ ووٹوں کے ساتھ بھاری مینڈیٹ دیں گے تاکہ ادھورے منصوبے مکمل ہو سکیں اور ملک میں ترقی، خوشحالی کے سفر کو جاری رکھا جا سکے، عوام احتجاجی سیاست کرنے والوں کو ووٹ کی طاقت سے بری طرح مسترد کر دیں گے۔ نیازی 5 حلقوں میں قسمت آزمائی کررہے ہیں لیکن انہیں کسی شہر کے عوام بھی پذیرائی نہیں دیں گے،عوام سبز باغ دکھانے والوں کا خود فیصلہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقے این اے 127میں اپنی الیکشن مہم کے دوران کانرنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں منصوبوں کی آڑ میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ بعض سیاسی عناصر نے دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور یہ عناصر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے شفاف ترین منصوبوں کو مکمل ہوتا دیکھ کر پریشان ہیں کیونکہ آج قومی خزانے کی پائی پائی امانت سمجھ کر ترقیاتی منصوبوں پر صرف کی گئی ہے ایک طرف شفافیت، محنت، دیانت، امانت اور خدمت کی سیاست ہے جبکہ دوسری طرف افراتفری، لوٹ مار اور دشنام طرازی اورانتشار کی سیاست ہے۔

پرویز ملک

مزید : میٹروپولیٹن 1