مصطفی کمال نے جہد مسلسل سے کراچی کے حسن کو چار چاند لگائے،الطافشاہد

مصطفی کمال نے جہد مسلسل سے کراچی کے حسن کو چار چاند لگائے،الطافشاہد

لاہور(سٹی رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چو ہدری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ معماروطن سیّد مصطفی کمال نے کراچی کی تعمیر وترقی اورصفائی ستھرائی کیلئے سردھڑ کی بازی لگادی تھی،ہمارے پارٹی چیئرمین نے شہرقائدؒ میں شاہراہوں کاجال بچھادیا تھا۔سیّدمصطفی کمال کے دور میں کراچی کاجدیدانفراسٹرکچر قابل دید تھا ۔انتھک سیّدمصطفی کمال نے جہدمسلسل سے شہرقائدؒ کے حسن کوچارچاندلگادیے تھے ۔ کراچی کے باشعورشہری شہبازشریف کی شعبدہ بازی سے متاثر نہیں ہوں گے۔ شہبازشریف نے لاہور کوپیرس بنایا نہ موصوف کراچی کوپیرس بنانے کی پوزیشن میں ہیں ۔شہرقائد ؒ کے شہریوں کوپینے کے صحتمندپانی اورگندگی سے پاک ماحول کی فراہمی کاخواب صرف سیّد مصطفی کمال کے ہاتھوں شرمندہ تعبیر ہوگا۔وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ چو ہدری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ جس طرح پرجوش سیّدمصطفی کمال نے میئر کی حیثیت سے کراچی کے مسائل کوشکست دی تھی اس طرح وزیراعظم منتخب ہوکرپاکستان کے قومی بحرانوں کاباب بندکردیں گے۔

بھتہ خوروں نے کراچی سمیت پاکستا ن کابھٹہ بٹھادیا تھا ،معاشی سرگرمیاں ماندپڑنے سے ملک میں مہنگائی کاسونامی امڈآیا۔انہوں نے کہا کہ تاریخی شہرلاہورکاحلیہ بگاڑنے کے بعدشہبازشریف شہرکراچی کوتختہ مشق بنانے کاخیال اپنے دل سے نکال دیں ۔ کراچی سمیت پاکستان کے باشعورعوام نے سیّدمصطفی کما ل کی صورت میں اپنانجات دہندہ ڈھونڈلیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیّد مصطفی کمال کی کرشماتی قیادت کے نتیجہ میں پی ایس پی کے نامزدامیدواروں کوچاروں صوبوں سے ریکارڈ مینڈیٹ ملے گا۔

الطاف شاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1