بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کیلئے ناقابل فراموش خدمات ہیں،عابد علی

بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کیلئے ناقابل فراموش خدمات ہیں،عابد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)سینئر تاجر رہنما حافظ عابد علی نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ محترمہ کلثوم نواز کی علالت پر شریف خاندان سمیت پوری قوم متفکر ہے ۔ محترمہ کلثو م نواز کی دورآمریت میں جمہوریت کی بالادستی اور مسلم لیگ ن کو زندہ رکھنے کیلئے قربانیاں قابل تحسین ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم محترمہ کلثوم نواز کی صحت یابی اور درازی عمر کیلئے رب کریم کے حضور دعاگو ہیں کہ خلاق عالم مکمل صحت یابی فرمائے اور ان کا سایہ شریف خاندان پر ہمیشہ سلامت رکھے ۔
عابد علی