سی پیک اور گوادر پورٹ کا کریڈٹ نوازشریف کو جاتا ہے،حنا پرویز

سی پیک اور گوادر پورٹ کا کریڈٹ نوازشریف کو جاتا ہے،حنا پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ سی پیک اور گوادر پورٹ کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے ، 126دن کے دھرنے کا مقصد ملک کو کمزور ثابت کرنا تھا،طاہر القادری نے عمران خان کے دھرنے کا بھی پول کھول دیا ہے،پانچ سالوں میں جو پارٹی خیبر پختونخوا کے تین کروڑلوگوں کو تعلیم ،صحت ،صاف پانی اورپبلک ٹرانسپورٹ جیسی بنیادی سہولیات مہیا نہیں کر سکی وہ پورے ملک پر حکومت کرنے کے خواب دیکھ رہی ہے،انہوں نے مزید کہا عمران خان لوٹوں کو اکٹھا کر کے ملک میں تبدیلی لانے کے خواب دیکھ رہے ہیں خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے،عمران خان کی قسمت میں شیروانی نہیں ہے،مسلم لیگ ن کا ووٹر متحد اور یک جان ہے،ن لیگ جس امیدوار کو بھی ٹکٹ دے گی وہ ہر صورت کامیاب ہو گا،الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کو یقینی بنائے ،اگر ملک میں شفاف الیکشن ہوئے تو ن لیگ کو کو حکومت بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
حنا