آبپارہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،چودھری خوشی محمد

آبپارہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،چودھری خوشی محمد

لاہور(سٹی رپورٹر) آبپارہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر چوہدری خوشی محمد نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں تمام سوسائٹی والوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے ساتھ بھرقپور تعاون کیا، اس کوآپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کا مقصد عوام کو ان کے وسائل کے مطابق باعزت اور بہتر رہائشی سہولیات مہیا کرنا ہے جس کا براہ راست فائدہ کم آمدنی والے افراد کو یا ایسے افراد کو ملتا ہے جو اپنی ذاتی رہائش کا خواب پورا نہیں کر سکتے۔ گزشتہ سال ہم نے ممبران سے وعدہ کیا تھا کہ مورٹ گیج پلاٹوں کو ایل ڈی اے سے ریلیز کروائیں گے جس میں ہم کامیاب رہے، اس کے ساتھ ہم نے اس کوآپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کو خوبصورت بنانے کے لئے اپنے وسائل میں رہتے ہوئے مین پارک اور لیڈیز پارک کے ٹریک کو مزید بہتر کیا اور تمام پارکوں میں پھول دار پودے بھی لگوائے۔ لائٹس اور پول بھی لگائی گئیں جبکہ پارک کے گیٹ کو بھی گملوں اور پھولوں کی سجاوٹ سے خوبصورت بنایا جبکہ سوسائٹی کے مکینوں کے لئے ڈسپنسری کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، وہ بھی جلد مکمل ہو جائے گی مسجد کا مینار اور گنبد بھی تکمیل کے مراحل میں ہے، سیوریج کا نظام بھی بہتری کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا سوسائٹی کے لئے قبرستان میں روشنی کے لئے لائٹس پول اور دیگر لائٹس بھی لگائی جا رہی ہیں، مین گیٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگا دیئے گئے ہیں جبکہ A1 بلاک کی سڑک کو بالکل نئی سڑک بنانے کا بھی ارادہ ہے جو جلد ہی شروع کر دی جائے گی۔ اجلاس میں تمام آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور عدہ کرتا ہوں کہ سوسائٹی کے رہائشیوں کی مکمل فلاح و بہبود کو پہلی ترجیح کا طور پر حل کروں گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1