(ن) لیگ کو چھوڑنے والے عبرت کا نشان بنیں گے،ساجدہ وسیم

(ن) لیگ کو چھوڑنے والے عبرت کا نشان بنیں گے،ساجدہ وسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) خواتین یوتھ ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کہا ہے کہ ن لیگ کو چھوڑ کر جانے والے عبرت کا نشان بنیں گے۔پارٹی صدر میاں شہباز شریف میاں نواز شریف کے نظیرے اور سوچ پر کام کررہے ہیں۔شریف فیملی میں اختلافات کی افواہیں دم توڑ چکی ہیں۔تمام امیدواروں کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔مخالفین کے جماعتوں میں ٹکٹ کے معاملے ہر ہر روز لڑائیں ہو رہی ہیں ۔ ن لیگ نے پارٹی سے مخلص اور وفادار امیدواروں کو ٹکٹ دیے ہیں ۔موسمی پرندوں نے الیکشن سے چند ماہ قبل ن لیگ کو چھوڑ کر تاریخی غلطی کی ہے اس نتیجہ وہ الیکشن میں ہار کی صورت میں دیکھیں گے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ ن آج بھی پاکستان کی مقبولیت ترین سیاسی جماعت ہے ۔
ساجدہ وسیم