پی پی 147سے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے محفل میلادؐ سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

پی پی 147سے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے محفل میلادؐ سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

لاہور (سٹی رپورٹر)شمالی لاہور پی پی147سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سابق صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن نے سابق لارڈ میئر لاہور میاں شجاع الرحمن کی رہائش گاہ میں منعقدہ محفل میلادسے انتخابی مہم کاآغاز کردیااس دوران عوام میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔اس میں میں پی پی147کے تمام چیئرمین وائس چیئرمین،کونسلرز،خواتین اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میلاد ﷺسے انتخابی مہم کے آغاز پر سراہا گیا۔محفل میلاد ﷺ کے اختتام پر امیدوار رکن صوبائی اسمبلی میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے الیکشن میں کامیابی اور بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا کرائی ۔

مجتبیٰ شجاع

مزید : میٹروپولیٹن 1