دولت لوٹنے والے سیاستدان قومی مجرم ہیں،ذکر اللہ مجاہد

دولت لوٹنے والے سیاستدان قومی مجرم ہیں،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (سٹی رپورٹر) صدر متحدہ مجلس عمل و امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ انتخابات میں امیدواروں کا میرٹ کی بنیاد پر ایوانوں میں نہ پہنچنا ہی لوٹ مار کی سیاست کو پروان چڑھاتاہے2018 ء کے الیکشن میں عوام آزمائے ہوئے چوروں ، لیٹروں اور کرپٹ مافیاکے فریب میں نہ آئیں ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے پی پی 151میں کارنرمیٹنگ میں اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی دولت لوٹ کر بیروں ملک بینکوں میں جمع کرنے والے سیاستدان قومی مجرم ہیں ، انھیں اقتدار کے ایوانوں میں نہیں بلکہ جیلوں میں ہونا چاہیے اور وہ وقت دور نہیں جب متحدہ مجلس عمل ان لیٹروں سے قوم کی ایک ایک پائی وصول کر کے اسے عام آدمی کی فلاح و بہود پر خرچ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے اندر سیکولرازم کا پرچار کرنے والے سیاسی مداری لسانی ، صوبائی اور عصبیتوں کے دلفریب نعرے لگا کر اپنے ناپاک مقاصد حاصل کرنے کے لیے پاکستانی عوام میں نفرت کے بیج بو رہے ہیں جنہیں متحدہ مجلس عمل کبھی پورا نہیں ہونے دے گی ۔ذکر اللہ مجاہد نے کہاکہ جھنڈے ،پارٹیاں اور وفاداریاں بدلنے والوں کو عوام الیکشن میں مسترد کرتے ہوئے کتاب کے نشان پر ایم ایم اے کے ایماندار اور کرپشن سے پاک امیدواران کو اپنے ووٹ کی طاقت سے کامیاب کریں۔

ذکر اللہ مجاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1