پاکستان سمیت دنیا بھر میں منشیات اور سمگلنگ کی روک تھام کا دن منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں منشیات اور سمگلنگ کی روک تھام کا دن منایا گیا

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں منشیات کے استعمال اورسمگلنگ کی روک تھام کاعالمی دن منایا گیا،اس سال اس دن کاموضوع بچوں اورنوجوانوں کی با ت سننا انہیں صحت مند اورمحفوظ بنانے کی جانب پہلاقدم ہے۔انسدادمنشیات فورس نے منشیات کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کیلئے ملک بھر میں واکس، کھیلوں ،سیمیناروں، ورکشاپس سمیت مختلف سرگرمیوں کااہتمام کیا ۔انسداد منشیات فورس کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل مسرت نوازملک نے ایک پیغام میں کہاکہ اے این ایف نے ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر انتہائی کم وقت میں منشیات کے خاتمے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

دن

مزید : میٹروپولیٹن 1