مریم نواز کے کاغذات کو دوبارہ چیلنج کریں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد

مریم نواز کے کاغذات کو دوبارہ چیلنج کریں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رہنما ء یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ تین گورنر ہاؤسز میں مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم چل رہی ہے انہیں بند کیا جائے ۔مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کیے جو سنے ہی نہیں گئے انہیں دوبارہ چیلنج کریں گے۔میڈیا سے گفتگوکرتے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشدکا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو 19گاڑیوں کاپروٹوکول کس حیثیت میں دیاگیا وہ بتائیں کس کے پرائیویٹ جہازمیں کراچی گئے،ترقی کا دعوی ٰکرنے والے جواب دیں 400 کروڑ روپے کے صاف پانی پراجیکٹ سے ایک بوند پانی کی نہیں دی گئی ۔یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کیے جو سنے ہی نہیں گئے ہم ان اعتراضات کو دوبارہ چیلنج کریں گے اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے پر از خود نوٹس لیں۔

یاسمین

مزید : میٹروپولیٹن 1