فیکلٹی آف میڈیا اسٹڈ یزیوسی پی کی انٹر نیشنل میڈیا کافرنس کل شروع ہو گی

فیکلٹی آف میڈیا اسٹڈ یزیوسی پی کی انٹر نیشنل میڈیا کافرنس کل شروع ہو گی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ) ٖفیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیزیونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام تین روزہ انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس 28 سے 30جون تک یونیورسٹی کیمپس میں ہوگی ۔بین الاقوامی کانفرنس میں معروف ملکی اور بین الاقوامی سکالرز، سینئرصحافی اور سفارتکاروں سمیت بڑی تعداد میں طلباوطالبات شریک ہوں گے۔ڈین میڈیا سکول پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عالمی میڈیا کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔انہوں نے کہا انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس عالمی سطح پر پاکستان کے وقار اور تشخص میں اضافے کا باعث بنے گی۔میڈیا کانفرنس میں چین، نیپال، ناروے اور امریکا سے نامور سکالرز شرکت کریں گے۔بین الاقوامی شہرت یافتہ سکالر حامد مولانا، نیپالی سکالرڈاکٹر منجو مشرا، چائنہ کمیونیکیشن یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر لو کنگ اوراوسلو یونیورسٹی کی اسکالر پروفیسر الزبتھ ایڈ کے علاوہ یوسی پی کے پرو ریکٹر ڈاکٹر محمد ظفر اللہ بھی کانفرنس میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔جرمن سفیرمارٹن کوبلرافتتاحی تقریب میں گیسٹ آف آنر ہوں گے۔ چیئرمین پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن پنجاب ڈاکٹر نظام الدین بین الاقوامی کانفرنس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے جبکہ چیئرمین پنجاب گروپ آف کالجز میاں عامر محمود اختتامی تقریب کے متوقع مہمان ہونگے۔ کانفرنس کاآغاز کل صبح 9 بجے ہوگا۔ افتتاحی تقریب سے ڈین میڈیا سکول پروفیسرڈاکٹر مغیث الدین شیخ اورپروریکٹر یوسی پی ڈاکٹرمحمد ظفراللہ خصوصی خطاب کریں گے ۔جرمن سفیر مارٹن کابلربھی افتتاحی سیشن میں اپنے خیالات کا اظہارکریں گے۔ اس موقع پریوسی پی میڈیا سکول کی خصوصی ڈاکومنٹری بھی پیش کی جائے گی۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کے خطاب ، شیلڈز کی تقسیم اور چائے کے وقفے کے بعد دوپہر 12بجے پہلے دن کے سیشنزکا باقاعدہ آغاز ہوگا جو 2بجے تک جاری رہے گا ۔انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کے پہلے روز مختلف نشستوں میں سکالرز اپنے تحقیقی مضامین پیش کریں گے ۔ پہلے روزکل گیارہ نشستیں ہوں گی ۔چھ نشستیں بیک وقت دوپہر12سے 2 بجے تک میڈیا سکول کے مختلف کانفرنس رومزمیں ہوں گی جس کے بعد دو سے تین بجے تک لنچ کا وقفہ ہوگا۔وقفے کے بعد 3سے5بجے تک بیک وقت5مزید سیشن ہوں گے۔ ان نشستوں کی صدارت ڈاکٹرخسانہ کوثر، ڈاکٹر عبدالسراج ، ڈاکٹر ظفر اقبال ،ڈاکٹر ثاقب ریاض، ڈاکٹر شاہد سرویااورڈاکٹر اشرف خان چیئر کریں گے۔دوپہر کے سیشنزکوڈاکٹر انجم ضیا ، ڈاکٹر محمد خالد،ڈاکٹر نوشینہ سلیم،ڈاکٹر واجد ذوالقرنین اورڈاکٹر منجو مشراچیئر کریں گے۔ پہلے روزمیڈیا کے ضابطہ اخلاق، جمہوریت، پولیٹیکل اکانومی،پبلک ریلیشنزاور ایڈور ٹائزنگ ، مارکیٹنگ اینڈ کنزیومر بی ہیویئر،ماحولیاتی کمیونیکیشن ، ڈیجیٹل میڈیا،کریکولم ڈویلپمنٹ اینڈ ٹریننگ پر سکالرز اپنے ریسرچ پیپرز پیش کریں گے۔انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کے دوسرے روز یوسی پی آڈیٹوریم میں سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کی جانب سے منتخب شدہ خصوصی ڈاکومنٹریز پیش کی جائیں گی۔ بین الاقوامی میڈیاکانفرنس کے تیسرے اور آخری روز "میڈیا اور ملکی مفاد " کے موضوع پر خصوصی راؤنڈ ٹیبل کانفرنس صبح 11بجے ہوگی۔ یوسی پی نیو بلڈنگ بورڈ روم میں ہونے والی راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے سیشن کی صدارت سابق سیکرٹری خارجہ اور عالمی امور کے ماہر ڈاکٹر شمشاد احمد خان کریں گے۔تین روزہ انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کی اختتامی تقریب 30جون بروز ہفتہ کی شام 7بجے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے احاطے میں ہوگی۔فیکلٹی آف میڈیا کی اسسٹنٹ پروفیسر عنبرمبین تین روزہ کانفرنس کی جامع رپورٹ پیش کریں گی جس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر شفیق جالندھری حاضرین کوکانفرنس کی سفارشات پیش کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1