جی سی یونیورسٹی میں اساتذہ اور عملے کے بچوں کیلئے ڈے کیئر سنیٹر کی تعمیر کا آغاز

جی سی یونیورسٹی میں اساتذہ اور عملے کے بچوں کیلئے ڈے کیئر سنیٹر کی تعمیر کا ...

لاہور (سٹی رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ایک کروڑ 12لاکھ روپے کی لاگت سے اساتذہ اور سٹاف کے بچوں کے لیے ڈے کیئر سینٹر کی تعمیر کا آغاز ۔ وائس چا نسلر پروفیسر ڈا کٹر حسن امیر شاہ نے ڈے کیئر سینٹر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا،اس موقع پر رجسٹرار صبور احمد خان ،ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمینٹ سیل ارم سہیل اور کیمپس انجینئر شاہد ابرو بھی موجود تھے۔وائس چا نسلر پروفیسر ڈا کٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت یونیورسٹی میں خواتین اساتذہ کی کثیر تعداد موجود ہے اور ان کے چھوٹے بچوں کے لیے یونیورسٹی میں ڈے کیئر سینٹر کی تعمیر نا گزیر تھی، اس لیے یونیورسٹی اپنے فنڈ سے اس سینٹر کو تعمیر کر رہی ہے، تا کہ اساتذہ اور سٹاف ممبران کو سہولت مل سکے۔اس موقع پر ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمینٹ سیل ارم سہیل نے بتایا کہ یونیورسٹی گیسٹ ہاؤس میں عارضی ڈے کیئر سینٹر چلا رہی ہے لیکن ایک مکمل سہولیات کا حامل ڈے کیر سینٹر یونیورسٹی کی فی میل اساتذہ اور سٹاف ممبران کی اہم ڈیمانڈ تھی۔ا س موقع پر کیمپس انجینئر شاہد ابرو نے ڈے کیئر سینٹر میں موجود سہولیات کی متعلق بھی بریفنگ دی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سینٹر آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہو جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1