نشتر کالونی : نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کے 45سالہ شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، ملزمان فرار

نشتر کالونی : نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کے 45سالہ شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبرنگار) نشتر کالونی کے علاقہ میں 45سالہ شخص کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی وسیم پارک کارہائشی45سالہ شعبان علی اپنی بیوی شہناز بی بی اور تین بچیوں سمیت گھر کی بالائی منزل پر رہائش پذیر تھا۔ اس نے اپنے گھر کے نیچے پیام حکمت نام کا معذوروں کے لئے ادارہ بھی بنا رکھا تھا۔گزشتہ روز شعبان اپنی بیوی بچیوں سمیت چھت پر سو رہا تھا کہ اچانک دو نامعلوم افراد ان کے گھر کی دیوار پھلانگ کر آئے اور اس کی بیوی شہناز کو کہا کہ ایک سائیڈ پر ہوجاؤنہیں تو تمہیں بھی مار دیں گے۔ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے شعبان کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔زخمی کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی بیوی شہناز بی بی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 1016/18قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کا آغاز کردیاگیاہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -