این ایس ایف نے رواں سال 139کیسز رجسٹرڈ کرکے 159افراد کو گرفتار کیا

این ایس ایف نے رواں سال 139کیسز رجسٹرڈ کرکے 159افراد کو گرفتار کیا

لاہور (کرائم رپورٹر)این ایس ایف نے رواں سال کے آغاز سے لے کر اب تک 139کیسز رجسٹرڈ کرکے 159افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات اپنے قبضہ میں لے لی ۔منشیات کی سپیشل عدالت نے 3افراد کو سزائے موت ،21افراد کو عمر قید اور دیگر کو مختلف سزائیں بھی سنائی گئیں۔تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے رواں سال کے آغاز سے لے کر اب تک 139کیسز رجسٹرڈ کر کے 159افراد کو گرفتار کرلیااور ان کے قبضہ سے 80کلو ہیئروئن ،655 کلو چرس ،115کلو افیون اور 17کلو ایمفائٹا مائن برآمد کرلیں۔

علاوہ ازیں منشیات کی سپیشل عدالت نے 3افراد کو سزائے موت ،21افراد کو عمر قید اورباقی افراد کو مختلف نوعیت کی سزائیں بھی سنائیں۔

مزید : علاقائی