جناح ہسپتال میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی،ریسکیوٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا

جناح ہسپتال میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی،ریسکیوٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا

لاہور (خبرنگار)جناح ہسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کی وجہ سے مریضوں کو دوسری وارڈ میں شفٹ کر دیاگیا،اس بارے میں ریسکیو اور امدادی ٹیموں کو اطلاع دے دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کرفوری آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال میں فورتھ فلور پر نیورو سرجری وار ڈ میں موجود ڈاکٹروں کے کمرے میں موجود اے سی کی شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس پر مریضوں کو فوری دوسری وارڈ میں شفٹ کردیا گیااور اس واقعہ کی اطلاع ریسکیو اورامدادی ٹیموں کو دے دی گئی جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

تاحال کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے۔

مزید : علاقائی