24 سالہ نوجوان ناصر کو بیوی نے تیز دھار آلے سے شدیدزخمی کردیا

24 سالہ نوجوان ناصر کو بیوی نے تیز دھار آلے سے شدیدزخمی کردیا

لاہور ( جنرل رپورٹر) لاہور کے نواحی علاقے میں 24 سالہ نوجوان ناصر کو اس کی بیوی نے تیز دھار آلے سے زخمی کردیا، اسے انتہائی نازک حالات میں لاہور جنرل ہسپتال لایا گیا جہاں پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹر محمد نذیر کی سربراہی میں ڈاکٹر کامران زیدی نے انتھک کاوشوں اور کئی گھنٹے طویل آپریشن کے بعد اسے بچا لیا ۔تفصیلات کے مطابق ناصر کی بیوی نے دودھ میں نشہ آور چیز ملا کر پلانے کے بعد اس کا مخصوص عضو کاٹ دیا ،اسے فوری طور پرطبی امداد کے لئے ہسپتال لایا گیا اور ڈاکٹروں نے بلا تاخیر آپریشن کیا ۔ گذشتہ روز روبصحت ہونے کے بعد اسے ایل جی ایچ سے فارغ کر دیا گیا ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ناصر کی مردانہ صفات محفوظ رہی ہیں حالانکہ اس کے عضو پر ایک سینٹی میٹر گہرا اور دو سینٹی میٹر چوڑا زخم آیا تھا اور عمر بھر کے لئے مردانہ صفات سے محرومی کے علاوہ جان کو بھی خطرہ تھا لیکن جنرل ہسپتال شعبہ یورالوجی کے ڈاکٹروں کی کوششیں رنگ لائیں ۔پولیس نے ناصر کی بیوی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ،ملزمہ ایک بچے کی ماں ہے ۔پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹر محمد نذیر نے کہا کہ اس کیس کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا تھا کیونکہ یہ ایک میڈیکل سے زیادہ سماجی معاملہ بھی تھا۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ چاند رات کو پیش آیا،عید الفطرکے روز ڈاکٹروں بروقت طبی امداد فراہم کر کے ناصر کی جان بچائی اور روبصحت ہونے پر اسے ہسپتال سے ڈسچارج کردیا ہے۔

مزید : علاقائی