پنجاب پولیس میں تبادلوں سے دفتری معاملات برُی طرح متاثر

پنجاب پولیس میں تبادلوں سے دفتری معاملات برُی طرح متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پرتبادلوں سے دفتری معاملات، انویسٹی گیشن آپریشنز، ایف آئی آر کے اندراج سمیت دیگر معاملات بری طرح متاثر ہوگئے، پنجاب بھر کے عوام خوار ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن شفاف بنانے کیلئے پنجاب میں نئے تعنیات آئی جی سید کلیم امام نے ایڈیشنل آئی جی سے لے کر محرر تک کے ملازمین کو تبدیل کرنے کا کہا تھا، ایک ہزار سے زائد افسران کے تقرر و تبادلے کردئے گئے ہیں۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر تبادلوں سے عوام کے مسائل بڑھ گئے ہیں جبکہ تھانوں میں آپریشنز کے معاملات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ آئی جی آفس، ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور اے آئی جیز کی دس سے زائد سیٹیں خالی ہونے کی وجہ سے پالیسی معاملات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔سیف سٹی اور لاہور پولیس میں کوآرڈینیشن کے لیے تعنیات دونوں ایس پیز کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے جسکی وجہ سے ناکوں کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ اور کوآرڈنیشن متاثر ہورہی ہے۔

مزید :

علاقائی -