قلعہ گجر سنگھ ، نامعلو م افراد نے فائرنگ کر کے 32سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا

قلعہ گجر سنگھ ، نامعلو م افراد نے فائرنگ کر کے 32سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار ...

لاہور(خبرنگار) قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 32 سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بتایا گیاہے کہ مزنگ کا رہائشی 32 سالہ ذیشان شفیع عرف مٹھو گزشتہ رات بیڈن روڈ پر واقع اپنے بھائی امجد علی کی دکان پر کھڑا تھا کہ چار نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا، واقعہ کے بعد علاقہ میں بھگدڑ مچ گئی۔ زخمی ہونے والے ذیشان شفیع کو طبی امداد کے لئے میو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ مقتول کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس نے چند روز قبل ہال روڈ کے ایک تاجر رہنما سے مبینہ طور پر بھتہ طلب کیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی گئی ہے اور قتل کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید : علاقائی