پنجاب ، 24گھنٹوں مین 875ٹریفک حادثات ، 4افراد جاں بحق ، 590شدید زخمی

پنجاب ، 24گھنٹوں مین 875ٹریفک حادثات ، 4افراد جاں بحق ، 590شدید زخمی

لاہور(خبرنگار) پنجاب کے مختلف مقامات پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 875ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں590افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ ان حادثات میں399افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات04افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 428ڈرائیور،20کم عمر ڈرائیور 441 مسافراور124پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 243 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 251 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد92حادثات میں 105 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 74حادثات میں 87متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل993متاثرین میں780مرد اور213خواتین شامل ہیں۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں669موٹر سائیکلز، 140 آٹو رکشے،83موٹر کاریں، 50وین، 16 مسافر بسیں، 35ٹرک اور99دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی