گجرات، حافظ آباد میں ڈکیتی کی وارداتیں، مزاحمت پر نوجوان زخمی

گجرات، حافظ آباد میں ڈکیتی کی وارداتیں، مزاحمت پر نوجوان زخمی

گجرات، حافظ آباد( بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) گجرات اور حافظ آباد میں ڈکیتی کی وارداتیں، متعدد افراد نقدی، موٹر سائیکلوں، موبائلز سے محروم ہو گئے۔ گجرات کے علاقہ لالہ موسیٰ کے گاؤں چنوں بھوجہ سے نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر تنویر احمد سے اسکی موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے۔ تنویر احمد کی رپورٹ پر تین نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، ٹی ایچ کیو کھاریاں کے قریب علی نامی نوجوان کو مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرا ر ہو گئے۔ حافظ آباد کے نواحی گاؤں ہجن کے قریب سیم نالہ پر موٹر سائیکل سوار محمد زبیر ولد عارف بھٹی سے تین مسلح ڈاکو یرغمال بنا کر 28ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پنڈی بھٹیاں کے قریب کار میں سوار تین نوسرباز وں نے گلزار احمد سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے لوٹ لئے اور فرار ہوگئے۔

وارداتیں

مزید : علاقائی