ڈاکے، چوریاں جاری، مزاحمت پر دو زخمی ، پولیس ناکام

ڈاکے، چوریاں جاری، مزاحمت پر دو زخمی ، پولیس ناکام

شیخوپورہ،خانقاہ ڈوگراں، جڑانوالہ (بیورو رپورٹ،تحصیل رپورٹر) گردونواح میں ڈکیتی، چوری اوررہزنی کی وارداتوں نے شہریوں کاجینا دوبھر کردیا،تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ لنڈا بازار میں2مسلح ڈاکوؤں ہیلمنٹ پہنے ڈاکوؤں نے ہائر الیکٹرونکس کے سیل مین عبدالمنان اور یاسر کویرغمال بناکر1لاکھ10ہزار روپے نقدی، 3موبائل فون چھین کر فرار،شیش محل پل کے قریب واقعہ ماربل کی دکان میں گھس کر2مسلح ہیلمنٹ پہنے ڈاکوؤں نے شاہد نامی دکاندار کو یرغمال بناء کر14ہزار روپے نقدی،موبائل فون اورپسٹل30بور چھین کر فرار،عبداللہ پور کولر کے قریب2مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پربلال خورشید کو یرغمال بنا کر7ہزار روپے نقدی چھین کرفرار،سالار بھٹیاں کے قریب4مسلح ڈاکوؤں نے زمیندار رانااکبر علی کو یرغمال بناکراسلحہ کی نوک پر ٹریکٹر نمبری8502ایل ای ایف چھین کرفرار،مانانوالہ کڑکن روڈپرڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار محمد اشرف سے13سوروپے نقدی، موبائل فون اورموبائل سم چھین کرفرار،اسی روڈ پر ون ٹوسوارمسلح ڈاکوؤں نے مرغی والے مزدئے کے ڈرائیور کو یرغمال بنا کر 20ہزار روپے نقدی اورموبائل فون چھین کرفرار، 6مسلح ڈاکوؤں نے زمیندار سے گن پوائنٹ پرٹریکٹر چھین لیا،رانا اکبر لاہورمیں مال اتار کر لاہور سے واپس آرہا تھاکہ نواحی گاؤں سالار سیداں کے سٹاپ پرنامعلوم داکوؤں نے گن پوائینٹ پر ٹریکٹر چھین لیا۔

تفصیلات کے مطابق محلہ گزشتہ روز محلہ نواب پورہ خانقاہ ڈوگراں کا رہائشی رانا اکبر ٹریکٹر ٹرالی پر سامان لوڈ کر کے لاہور گیا ہوا تھا کہواپس آتے ہوئے نواحی گاؤں سالار سیداں کے سٹاپ پر6نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ روک کر ٹریکٹر چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے سیلز مین سے ہزاروں روپے نقدی چھین لی۔ بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گاؤں زائد جی ملز کے قریب ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر سیلز مین محمد ہادی سکنہ تاندلیانوالہ سے 25ہزار سے نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے۔ خانقاہ ڈوگراں تھانہ کی پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے گاڑی نہ روکنے پر ڈالہ سوار کو خوب تشدد کانشانہ بنایا اورلوٹ مار کرکے فرار ہوگئے ،تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقہ لاہور روڈ پر گزشتہ رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب ون ٹو فائیو سوار ڈاکوؤں نے محکمہ واپڈا کے دواہلکاروں انورالمصطفے اورزاہد وارثی کو اس وقت لوٹنے کی کوشش کی جب وہ قریبی گاؤں میں بریک ڈاؤن اٹھا کر واپس اپنی موٹر سائیکل پر گھر کی جانب جارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے ان کو اسلحہ دکھایا لیکن واپڈاملازمین نے فٹ پاتھ پر موٹر سائیکل چڑھاکر الٹے ہاتھ موٹر سائیکل کرلی جس کی وجہ سے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھنے سے محفوظ رہے،ہاؤسنگ کالونی میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو مغل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے وائس چئیر مین مرزا محمد افضل بیگ کو لوٹ کر فرار ہو گئے ، با وثوق زرائع کے مطابق تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے گزشتہ روز اس واردات کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ انکا نام تفتیش کے آخری مراحل تک صیغہ راز میں رکھاجائے گا۔منڈی مڑھ بلوچاں روڈ پر علی آباد کے قریب صبح 8بجے کے قریب 2مسلح ڈاکوؤں نے مرغیوں کے بیوپاری بلاول احمد سے گن پوائنٹ پر87ہزار روپے نقدی اور2موبائل فون چھین لئے،ڈاکو فرار ہو گئے،مقامی شہری بلاول مرغیوں کا بیوپاری ہے اور وہ دکانوں پر مرغی سپلائی کرتا ہے ،وہ صبح8بجے کے قریب گاڑی پر آرہا تھا کہ چک نمبر112علی آباد کے قریب روک لیا اور گن پوائنٹ پر اسے لوٹ لیا،واضح رہے کہ حلقہ بھر موٹر سائیکل ڈکیت گینگ ایک ہفتے سے متحرک ہے،7دنوں میں ڈکیتی کی6 وراداتیں ہو چکی ہیں،تھانہ صدر کی پولیس کسی ایک واردات کا بھی سراغ نہیں لگا سکی اور نہ وارداتیں رکی ہیں،ڈاکوؤں ایک سڑک پر واردات کے بعد اگلی واردات کسی دوسری سڑک پر کر رہے ہیں۔چوروں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ،شاہ کوٹ ننکانہ روڈ برالہ گاؤں میں چور گھر میں گھس آئے اور مزاحمت کرنے پر 25سالہ محمد آصف کو سینے میں گولی مار دی جس سے محمد آصف شدید زخمی ہو گیا ۔ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا، زخمی نوجوان سرکاری ہسپتال منتقل ۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ شاہکوٹ روڈ پر واقع گاؤں بورالہ کے رہائشی محمد آصف کے گھر میں گزشتہ روز نامعلوم ڈاکو زبردستی گھس آئے جبکہ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے 25سالہ نوجوان محمد آصف کے سینے میں گولی مار کر اسے شدید زخمی کردیا زخمی محمد آصف کو تشویشناک حالت کے پیش نظر سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وارداتیں

مزید : علاقائی