گجرات ، دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 2نوجوان ڈوب گئے

گجرات ، دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 2نوجوان ڈوب گئے

گجرات(بیورورپورٹ)تھانہ صدر گجرات کے علاقے میں دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تفصیل کے مطابق 15سالہ دانش علی اور 20سالہ نوجوان شبروز دریائے چناب میں نہا رہے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کی تلاش شروع کر دی تاہم دونوں نوجوانوں کی نعشیں نہ مل سکیں۔ ڈوبنے کی خبر ملنے پر دونوں نوجوانوں کے گھروں میں کہرام برپا ہو گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی کئی نوجوان نہاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں پابندی کے باوجود دریائے چناب پر نوجوانوں کی طرف سے بغیر حفاظتی اقدامات نہانے کا سلسلہ عروج پر ہے موسم گرما میں گرمی کے ستائے ہزاروں افراد نہروں اور دریاؤں کا رخ کرتے ہیں ۔

مزید : علاقائی