حافظ آباد، نوجوان لڑکی نے خودکشی کر لی

حافظ آباد، نوجوان لڑکی نے خودکشی کر لی

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حافظ آباد کے قصبہ کوٹ نکہ میں 19سالہ لڑکی مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر گندم کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق فاخرہ بی بی کا مبینہ طور پر اپنے اہل خانہ سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے کی زہریلی گولیاں کھالیں۔

فاخرہ بی بی کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد لیجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

مزید : علاقائی