5 مکان مالکان پر 50ہزار جرما نہ عائد

5 مکان مالکان پر 50ہزار جرما نہ عائد

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ عمران اصغر نے کرایہ داری آرڈیننس کے تحت 5مقدمات میں مکان مالکان پرمجموعی طور پر 50ہزار روپے جرمانے عائد کردیا ہے ۔عدالت نے کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ پراسیکیوٹر محمد اعجاز نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ داتا دربار ، تھانہ انارکلی اور تھانہ اسلام پورہ میں کرایہ داری آرڈ یننس کے مختلف مقدمات درج ہیں اور ملزموں نے کرایہ داروں کا اندراج کرائے بغیر اپنے مکان کرایہ پر دے رکھے تھے۔

مزید : علاقائی