ننکانہ،واربرٹن، ٹریفک حادثات میں دو خواتین سمیت درجنوں افراد زخمی
ننکانہ صاحب، واربرٹن(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ پاکستان)ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو خواتین سمیت گیارہ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں چاہ پکا سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ کے تصادم میں 33سالہ طارق اور 7سالہ عبداللہ گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ وار برٹن روڈ پر جسلانی موڑ سٹاپ کے قریب دو تیز ر فتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 22سالہ محمد نوید شدید زخمی ہوگیا۔مڑھ بلوچاں پھاٹک سانگلہ ہل کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلیں بے قابو ہوکر آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجہ میں 40سالہ امجد علی گر کر شدید زخمی ہو گیا۔گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 23سالہ ساجد حسین شدید زخمی ہو گیابچیکی موڑ کھنڈا روڈ پر بجلی گھر سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر رکشہ کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 18سالہ غلام مرتضی شدید زخمی ہوگیا۔ گاؤں ٹھٹھہ عیسیٰ سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث پھسل گئی جس کے نتیجہ میں 28سالہ عابد علی گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ بگی مسجد سٹاپ ننکانہ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کے ٹائر میں برقعہ پھنس جانے کے باعث موٹر سائیکل الٹ گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 35سالہ شگفتہ بی بی شدید زخمی ہوگئی۔ بچیکی سید والا رو ڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل اور مزدے میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 30سالہ ریحانہ بی بی گر کر شدید زخمی ہو گئی ۔ننکانہ وار برٹن روڈ پر واقع شیل پٹرول پمپ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 25سالہ عبدالرزاق شدید زخمی ہوگیاعلاوہ ازیں ویلکم گیٹ ننکانہ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پر سوار 8سالہ کرن بی بی اچانک نیند آجانے کے باعث چلتی موٹر سائیکل سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوگئی۔حادثا ت میں دو بچے تین عورتوں سمیت 13زخمی ہوگئے
تفصیللات کے مطابق ننکانہ بچیکی روڈ نزد چاہ پکا سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر کیری ڈبہ سے جا ٹکرا ئی جس کے نتیجہ میں 33سالہ طارق اور07سالہ عبداللہ گر کر شدید زخمی ہو گئے۔گوردوارہ جنم استھان میں انڈیا سے آئی ہوئی62سالہ گرمیت کور پاؤں پھلسنے کیوجہ سے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور گر پڑی جس کے نتیجہ میں اس کی ٹانگ فریکچر ہو گئی۔وار برٹن روڈ نزد جسلانی موڑ تیز رفتار دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں 22سالہ محمد نوید گر کر شدید زخمی ہوگیا۔سانگلہ ہل سٹی نزد مڑھ بلوچاں پھاٹک تیز رفتار دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں 40سالہ امجد علی گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ننکانہ سٹی گوردوارہ جنم استھان کے سامنے تیز رفتار دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں 23سالہ ساجد حسین گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ بچیکی موڑ کھنڈہ روڈ نزد بجلی گھر سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل اور رکشہ میں کی ٹکر سے 19سالہ مرتضی گر کر شدید زخمی ۔ننکانہ بچیکی روڈ نزد ٹھٹھہ عیسیٰ سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل گئی جس کے نتیجہ میں 28سالہ عابد علی گر کر شدید زخمی ہو گیا۔مانانوالہ روڈ نزد بھگی مسجد تیز رفتار موٹر سائیکل کے پچھلے وہیل میں برقع پھنس جانے سے 35سالہ شگفتہ گر کر شدید زخمی ہوگئی۔بچیکی سید والا روڈ موٹر سائیکل کو مزدے نے ٹکر مار دی جس سے 30سالہ ریحانہ بی بی گر کر شدید زخمی ہو گئی۔وار برٹن روڈ نزد شیل پمپ تیز رفتار دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں 26سالہ عبدالرزاق گر کر شدید زخمی ہوگیا۔مین جی ٹی روڈ مانانوالہ ویلکم گیٹ تیز رفتار موٹر سائیکل پر نیند آنے کیوجہ سے 09سالہ کرن گر کر شدید زخمی ہو گئی۔تمام زخمیوں کو ریسکیو1122کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔
حادثا ت