پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ کے سرغنہ کوساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا

پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ کے سرغنہ کوساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا

لاہور (کر ائم رپورٹر) ہربنس پورہ کے علاقہ سے موٹرسائیکل چور گینگ کے سرغنہ کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقدمات میں مطلوب موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ نقی عباس کو اس کے ساتھیوں ذیشان اور عارف سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3موٹر سائیکلیں اور پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کر لیں ۔ملزمان سے مزید موٹر سائیکل چوری کے مقدمات کا انکشاف بھی ہوا ہے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

مزید : علاقائی