پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں اسناداورکیش انعامات تقسیم کرنے کی تقریب

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں اسناداورکیش انعامات تقسیم کرنے کی تقریب

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں عمدہ کارکردگی کے حامل پولیس کمیونیکیشن آفیسرز میں اسناداورکیش انعامات تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر آپریشن کمانڈر پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈکنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر ایس پی راشد ہدایت نے بہترین کارکردگی کے حامل28 پولیس کمیونیکیشن آفیسرز میں انعامات تقسیم کئے۔ انعامات وصول کرنے والوں میں سینٹر کے مختلف شعبہ جات سے 11خواتین اور 17مرد پولیس کمیونیکشن افسران شامل تھے۔ تفصیلات کے مطابق 15ایمرجنسی کنٹرول سینٹر کے ذوہیب قمراور کشش مریم، ڈسپیچ کنٹرول سینٹر سے راؤ عاطف غفار اور حافظ عبدالبصیر، آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے علی ارسلان او ر سیدہ نوشین ، ویڈیو کنٹرول سینٹر سے محسن ، میڈیا مانیٹرنگ سینٹر سے ثناء خان ، ایکسیس کنٹرو ل سینٹر سے نوید اسلم اور معظم اعجاز خان جبکہ الیکٹرانک ڈیٹا انالیسز سینٹرسے حسیب اشرف اور محمد شہباز نے ماہ اپریل اور مئی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تقریب میں مجموعی طور پرپہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر آنے والے 28 پولیس کمیونیکیشن آفیسرز میں اسناداورنقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق کیش پرائز اور تعریفی اسناد دینے کا مقصد عمدہ کارکردگی کے حامل افسران کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہر ماہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس کمیونیکیشن آفیسرز میں اسناداورکیش انعامات تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید : علاقائی