ڈولفن سکواڈ کے قیا م سے پٹرولنگ کے عمل کو مزید موثر بنایا گیا، بی اے ناصر

ڈولفن سکواڈ کے قیا م سے پٹرولنگ کے عمل کو مزید موثر بنایا گیا، بی اے ناصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کر ائم رپو رٹر)کیپیٹل سٹی پولیس چیف بی اے ناصر نے ڈولفن سکواڈ کے ہیڈ کوارٹروالٹن کاپہلا وزٹ کیا،ا یس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر نے ان کا استقبال کیا۔ ا ن کے ہمراہ ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر،ایس ایس پی آپریشنز اسد سرفرازاور تمام ڈویژنل ایس پیزموجود تھے ۔ سی سی پی او و ڈی آئی جی آپریشنز کو ڈولفن ہیڈ کوارٹر میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ایس پی مجاہد اورڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز شہزاد رفیق اعوان نے ڈولفن سکواڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں ا ور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی ۔ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈولفن سکواڈ کے قیام سے شہر بھر میں جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے اور عوام میں ڈولفن سکواڈ کو بھی سراہا جا رہاہے ۔ سی سی پی او نے اپنے خطاب میں کہا کہ محدود وسائل سے بہترین فورس تیار کی گئی ہے،پولیس بھی عوام کا حصہ ہے ،اپنے اندر برداشت کا مادہ پیدا کریں، شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈولفن سکواڈ کے قیا م سے صوبائی دارالحکومت میں پٹرولنگ کے عمل کو مزید موثر بنایا گیا ہے جس سے اب گلی محلوں میں سٹریٹ کرائم میں نمایا ں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ آخر میں انہوں نے ڈولفن سکواڈ کے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بہتر سے بہترین وسائل فراہم کر دئے ہیں اب آپ پر لازم ہے کہ آپ دلجمعی و لگن سے اپنی ڈیوٹی کو سرانجام دیں تاکہ عوام الناس کی جان و مال واملاک کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے ۔ کیپیٹل سٹی پولیس چیف ،ڈی آئی جی آپریشنز ، ایس ایس پی آپریشنز کو ایس پی مجاہد وڈولفن ندیم کھوکھر نے ڈولفن ہیڈ کوارٹر میں بریفنگ دی۔ پولیس چیف نے والٹن ہیڈ کوارٹر کی تمام بلڈنگز کا وزٹ کیا، آپس رومز و دیگر کمیونیکیشن سسٹم میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

مزید :

علاقائی -