کاہنہ کے علاقہ میں 25سالہ شخص نامعلوم افراد کے تشدد سے جاں بحق

کاہنہ کے علاقہ میں 25سالہ شخص نامعلوم افراد کے تشدد سے جاں بحق

لاہور (خبرنگار) کاہنہ کے علاقہ میں 25سالہ شخص نامعلوم افراد کے تشدد سے جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ اہلخانہ کے مطابق آصف کو نامعلوم افراد نے فون کر کے گھر سے باہر بلایا اور تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ دھوپ سڑی کے رہائشی25 سالہ آصف کے موبائل پر نامعلوم شخص کا فون آیا جسے سننے کے لیے وہ باہر نکل گیا جب کافی دیر تک واپس نہ آیا اس کے گھر والوں کو تشویش لاحق ہوئی، وہ اے تلاش کرنے کے لیے نکلے تو آصف گھر کے قریب خون میں لت پت بے ہوشی کی حالت میں پڑا تھا ،اسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے مقتول کے والد محمد نو ر کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

مزید : علاقائی