ایس ایس پی پٹرولنگ لاہور ریجن کی ضلعی ڈی ایس پیز سے میٹنگ

ایس ایس پی پٹرولنگ لاہور ریجن کی ضلعی ڈی ایس پیز سے میٹنگ

لاہور (کرائم رپور ٹر)ایس ایس پی پٹرولنگ لاہور ریجن محمود الحسن قریشی نے تمام ضلعی ڈی ایس پیز صاحبان سے میٹنگ کی اور اہم ہدایات جاری کیں۔ تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں ڈی ایس پی لاہور طاہر وڑائچ ،ڈی ایس پی شیخوپورہ ذوالفقار سْندرانا ،ڈی ایس پی ننکانہ صاحب ملک اشرف اعوان ،ڈی ایس پی قصور نویدہ حمید ،ڈی ایس پی اوکاڑہ اصغر علی ڈوگرنے شرکت کی۔ ایس ایس پی لاہور ریجن نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام ڈی ایس پیز اپنی پرفارمنس کو بہتر بنائیں ، مْلکی حالات کے پیش نظر پٹرولنگ پوسٹوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹا جا سکے ، تمام ڈی ایس پیز اپنے اپنے اضلاع میں ہیلپ لائن 1124کو مزید فعال بنائیں اور تمام ملازمان و گشت انچارجز کو ہدایات جاری کریں کہ وہ 1124پر موصول ہونے والی ہیلپ کالز کو فوری طور پر ریسپانس دیں۔ محمودالحسن قریشی نے مزید کہا کہ بطور ڈسٹرکٹ انچارج تمام ڈی ایس پیز تمام ملازمین کی ویلفئیر کا خاص خیال رکھیں اور پٹرولنگ پوسٹوں پر سپورٹس سے متعلق سرگرمیا ں شروع کروائیں۔

مزید : علاقائی