لیڈی ٹریفک وارڈنزمیں احساس خودمختاری پیداکر نے کیلئے کمیٹی کاقیام

لیڈی ٹریفک وارڈنزمیں احساس خودمختاری پیداکر نے کیلئے کمیٹی کاقیام

لا ہور (کر ائم رپو رٹر) لیڈی ٹریفک وارڈنز محکمہ ٹریفک پولیس کے ہر شعبہ میں نہایت ایمانداری، محنت،لگن اور جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔شہر کی مختلف اہم شاہراہوں، لائسنسنگ برانچز ،ٹکٹنگ،ڈرائیونگ سکولز،ایجوکیشن یونٹ سمیت متعدد یونٹس میں تعینات ہیں۔ ورک پلیس پر ان کے تحفظ اوران میں احساس خودمختاری پیداکر نے کیلئے ایس پی ٹریفک صدر ڈویژن سردار محمد آصف خاں کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جولیڈی ٹریفک وارڈنزکوہراساں کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائے گی۔یونٹ میں انسپکٹر نازیہ باقر،لیڈی ٹریفک وارڈنز عصمہ نورین،حمیراجبکہ ٹریفک اسٹنٹس عروج اور جویریہ شامل ہیں۔ کیپٹن (ر)ملک لیاقت علی کا کہناہے کہ لیڈی وارڈنز سٹی ٹریفک پولیس میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہیں۔سٹی ٹریفک پولیس کیلئے ان کی خدمات قابل دید ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہی معاشرہ بہتر طور پر ترقی کر سکتا ہے جس میں خواتین کو کام کرنے کے برابر مواقع میسر ہوں اور ان کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے۔

مزید : علاقائی