قصور پولیس کی زیر حراست نوجوان پرُ اسرار طور پر دم توڑ گیا

قصور پولیس کی زیر حراست نوجوان پرُ اسرار طور پر دم توڑ گیا

قصور،پھولنگر،(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) قصور پولیس کی زیر حراست نوجوان پر اسرار طور پر دم توڑ گیا مرنیوالے ملزم محسن رضا کے ورثاء کا کہنا ہے کہ محسن رضا کی موت پولیس تشددکی وجہ سے ہوئی ہے بتایا گیا ہے کہ تھانہ پھولنگر پولیس نے محسن رضا کو چوری کے ایک مقدمہ میں گرفتار کرکے اس کے خلاف ایف آئی آر نمبر179/18 درج کی تھی پولیس ترجمان کے مطابق شدید گرمی کے باعث محسن رضا کی طبیعت خراب ہوگئی اور اسے ہسپتال لیجایا جارہا تھا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا جبکہ محسن رضا کے ورثاء کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گاؤں میں بیمار افراد اور بچوں کے لیے دم درو د کیا کرتا تھا پولیس نے اسے ایک بے بنیاد الزام کے تحت گرفتار کیا تھا اور تشدد کرکے ہلاک کر دیا ہے۔

دم توڑ گیا

مزید : علاقائی