نارنگ منڈی: 8سالہ بچی سے بد اخلاقی کرنے والا ملزم گرفتار
نارنگ منڈی(نامہ نگار) نواحی گھڑیال خورد میں 8سالہ بچی ایمان فاطمہ سے بد اخلاقی کرنے والا درندہ صفت ملزم علی نذیر کو پولیس نے گرفتارکر لیا ہے سفاک ملزم مظلوم بچی کے گھر مسلح ہو کر دھمکیاں دینے آیا کہ اگر پولیس کو بتایا تو پورے خاندان کو گولیوں سے بھون دوں گا مدعی پارٹی کی اطلاع پر نارنگ منڈی پولیس نے علاقہ کا محاصرہ کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ بچی کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے واضح رہے کہ ملز م قریبی دوکان سے سودا سلف خریدنے کے لیے آنے والی بچی کو حیلے بہانے سے اپنے گھر لے گیا اور اس سے زیادتی کرتا رہا اہل دیہہ کے مطابق ملزم پہلے بھی ایسے واقعات کا مرتکب ہو چکا ہے ۔
ملزم گرفتار