صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، ...

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ذرائع کے مطا بق رائیو نڈ کے علا قہ میں شکیل کی فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو4لا کھ75 ہزار ما لیت کی نقد ی،طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔با غبا نپو رہ کے علا قہ میں سر فر از کی فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو3لا کھ 55ہزار ما لیت کی نقد ی او ر مو با ئل فو ن ،چو ہنگ کے علا قہ میں تو صیف کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ،نقد ی اور مو با ئل فو ن چھین کر فر ار ہو گئے۔ گلبر گ کے علا قہ میں سا جدکی فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو2لا کھ75ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،سبز ہ زارکے علا قہ میں شا ہد کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ 55ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔نشتر کا لو نی کے علا قہ میں صہیب کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،مصر ی شا ہ کے علا قہ میں مشتا ق کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ 75ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔علاوہ ازیں پر انی انا ر کلی سے شبیر اور گلبرگ سے با برکی گاڑیاں جبکہ شادباغ ، مناواں ، موچی گیٹ ، نیو انارکلی ، ساندہ اورگر ین ٹا ؤ ن سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی