تھانہ کی سطح پر بنائی جانے والی تمام عوامی تحفظ کمیٹیاں تحلیل کر دی گئیں

تھانہ کی سطح پر بنائی جانے والی تمام عوامی تحفظ کمیٹیاں تحلیل کر دی گئیں

لا ہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس نے تھانہ کی سطح پر بنائی جانے والی تمام عوامی تحفظ کمیٹیاں تحلیل کر دیں۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسد سرفراز خان نے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد عام انتخابات کو صاف و شفاف بنانا ہے۔تمام ڈویژنل ایس پیز کو عوامی تحفظ کمیٹیاں فوری طور پر تحلیل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ 2014 ء میں آئی جی پنجاب کے حکم پر تھانوں کی سطح پرامن و امان برقرار رکھنے کیلئے عوامی تحفظ کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں جس کا بنیادی مقصد کمیونٹی پالیسنگ کے ذریعے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا تھا۔ لیکن اب عام انتخابات کو صاف و شفاف بنانے کیلئے یہ کمیٹیاں فوری طور پر تحلیل کر دی گئی ہیں تاکہ پُر امن و خو شگوار ماحول میں عام انتخابات انعقاد پذیر کروائے جاسکیں۔

مزید : علاقائی