الیکشن میں نفری پوری کرنے کیلئے ڈیلی ویجز پرسپیشل پولیس بھرتی کرنے کا فیصلہ
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں سی سی پی او نے الیکشن میں نفری پوری کرنے کے لیے پولیس میں ڈیلی ویجز پرسپیشل پولیس کے نام سے بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے عام انتخابات میں سپیشل پولیس بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سی سی پی او بشیر احمد ناصر کا کہنا ہے کہ سپیشل پولیس کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کیا جائے گا۔