سابق وزیر اعلٰی پنجاب ار اینکر غریدہ فاروقی کا ویڈیو سکینڈل بنانے میں ملوث زرتاج گل وزیر کی ضمانت منظور
لاہور(نامہ نگار )سیشن عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور نجی ٹی وی کی اینکرغریدہ فاروقی کا ویڈیو سکینڈل بنانے کے کیس میں ملوث پی ٹی آئی راہنما زر تاج گل وزیر کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی راہنما زرتاج گل وزیرکے خلاف ایف آئی اے نے ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا، مقدمہ کے مطابق ملزمہ نے تقریر کرتے ہوئے غریدہ فاروقی کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی خفیہ بیوی قرار دیا اور الزام لگایا کہ وہ شہباز شریف کے دئے گئے گھر میں رہتی ہیں۔ ملزمہ زرتاج گل کے بیان کی ویڈیو دیگر ملزمان نے ویب نیوز چینلز پر نشر کی اور وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ ملزمہ زرتاج گل نے اپنے وکیل کی وساطت سے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے ویڈیو سول میڈیا پر لوڈ نہیں کی، عدالت نے زرتاج گل کی درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ہے۔