فلمسٹار بابرہ شریف کے دعوے کو ٹرانسفر کرنے کیلئے سیشن عدالت میں درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار)فلمسٹار بابرہ شریف کے دعوے کی درخواست کو ٹرانسفر کرنے کیلئے سیشن عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے ۔ سیشن جج لاہور کی عدالت میں ندیم نامی شہری نے بابرہ شریف کے کیس کو ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ سول جج سے بابرہ شریف کا کیس ٹرانسفر کیا جائے،واضح رہے کہ فلمسٹار بابرہ شریف نے ایم ایم عالم روڑ پر واقع دکان کے کرائے اور قبضہ دلانے کے لئے دعویٰ دائر کررکھا ہے ۔