150 لیٹر شراب برآمدگی کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

150 لیٹر شراب برآمدگی کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت نے 150 لیٹر شراب برآمدگی کیس کے ملزم منور مسیح کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ دوران چیکنگ پولیس نے ملزم سے موقع پر مال مقدمہ 150 لیٹر شراب برآمد کی، ملزم شراب کا مکروہ دھندہ کرتا ہے ،عدالت ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرے۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

مزید : علاقائی