سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کی سماعت آج تک ملتوی ،مدعی جواد حامد پر مزیدجرح ہو گی

سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کی سماعت آج تک ملتوی ،مدعی جواد حامد پر مزیدجرح ہو گی

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کی سماعت آج 27جون تک ملتوی کردی ۔گزشتہ سماعت پر فریقین کے وکلا ء نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، ایک دن پیش نہیں ہو سکتے ۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مختلف ویڈیو کلپ استغاثہ کے مدعی جواد حامد کو دکھا کر اس پر مزیدجرح آج کی جائے گی۔پولیس کی جانب سے وکیل برہان معظم ملک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مختلف کلپ عدالت میں پیش کریں گے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو کے جج اعجاز حسن اعوان نے استغاثہ پر سماعت کی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں ابھی تک صرف ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا ہے جبکہ 510 /14 مقدمہ میں 66 گواہان کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی