سیشن جج لاہور سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اوردیگرافسران کی ملاقات

سیشن جج لاہور سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اوردیگرافسران کی ملاقات

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، ایس ایس پی آپریشنز لاہور اور ڈی ایس پی لیگل نے ملاقات کی۔افسران نے عدالتوں میں بروقت چالان اور وکلاء اور سائلین کی سیکیورٹی کی مکمل یقین دہانی کرا دی۔پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلوں کے بعد لاہور میں تعینات ہونے والے افسران نے سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی سے گزشتہ روز سیشن کورٹ میں ملاقات کی۔ملاقات میں سیشن جج لاہور نے بروقت انصاف کی فراہمی کے لئے پولیس کو عدالتوں میں جلد از جلد چالان ارسال کرنے کا حکم جاری کیا اور کہا کہ پولیس اہلکار سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی میں عدلیہ کا ساتھ دیں۔ملاقات کے دوران تینوں افسران نے انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرنے کی مکمل یقین دہانی کروا ئی۔ملاقات کے دوران سینئر سول جج لاہور شکیب عمران،ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد،غلام مرتضی اوپل سمیت دیگر سینئر جج بھی موجود تھے۔بعدازں افسران نے سیشن کورٹ کی سیکیورٹی اور تمام داخلی اور خارجی راستوں کا معائنہ کیا اور پولیس اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔

مزید : علاقائی