بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانہ

بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) سیشن عدالت نے بیوی کو قتل کرنے والے مجرم ثاقب کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج تنویر احمد اعوان نے مذکورہ بالا حکم سنایا ہے ۔مجرم ثاقب پر اپنی بیوی زنیرہ بی بی کو گلا دبا کر قتل کرنے کا الزام تھا ، اس کے خلاف تھانہ مانگا منڈی میں 2016 ء میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔عدالت نے گزشتہ روز وکلاء کی حتمی بحث کے بعد مجرم ثاقب کو مذکورہ بالا سزکا حکم سنادیا ہے ۔مجرم کو سزا سنائے جانے کے بعد سخت سیکیورٹی میں بخشی خانے میں منتقل کردیاگیا۔

مزید :

علاقائی -