7سالہ بچی سے بداخلاقی کی کوشش پرمجرم کو 5سال قید ،50ہزارجرمانہ
لاہور(نامہ نگار ) جج سپیشل کورٹ صنفی تشدد ملک رحمت علی نے 7سالہ بچی سے بداخلاقی کی کوشش کرنے والے 53 سالہ مجرم عبدالغفورکو 5سال قید بامشقت اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔ عبدالغفور کے خلاف 2015ء میں تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج ہوا اور تفتیش کے بعد پولیس نے چالان مکمل کر کے عدالت میں پیش کردیاتھا۔ایف آئی آر کے کے مطابق عبدالغفور نے شہری عبداللہ جان کی 7سالہ بیٹی سے بداخلاقی کی کوشش کی جبکہ ملزم نے موقف اختیار کیا وہ بے گناہ ہے۔ دوران ٹرائل مدعی مقدمہ عبداللہ جان اور گواہان نے اپنے بیانات قلمبند کرائے، ریکارڈ پر موجود شواہد کی بنیاد پر جرم ثابت ہو گیا جس پر گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج سپیشل کورٹ صنفی تشدد ملک رحمت علی نے مذکورہ بالا سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔