سانحہ یوحنا آباد، 5چشم دید گواہوں کو3 جولائی کو طلب کرلیاگیا

سانحہ یوحنا آباد، 5چشم دید گواہوں کو3 جولائی کو طلب کرلیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس کی سماعت 3 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر 5چشم دید گواہوں کو طلب کر لیاہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد نے سانحہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے کیس کی سماعت کی۔ یہ مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج ہے جس میں 42 ملزمان نامزد ہیں۔
یادر رہے کہ دو ملزمان بیماری کے باعث جیل میں ہی فوت ہو چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -