سابق چیئر مین پراجیکٹ ور چیف ایگزیکٹو 9جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

سابق چیئر مین پراجیکٹ ور چیف ایگزیکٹو 9جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے ...

لاہور(نامہ نگار ) صاف پانی کیس میں احتساب عدالت نے پراجیکٹ کے سابق چیئرمین قمرالاسلام راجہ اور چیف ایگزیکٹو وسیم اجمل کو 9جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے ۔صاف پانی کیس میں نیب پنجاب نے سابق چیئرمین اور چیف ایگزیکٹوکو ریمانڈ کے لئے گزشتہ روز پیش کیا۔ نیب نے عدالت کو بتایا کہ قمرالاسلام پر 84 واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا ٹھیکہ مہنگے داموں دینے کا الزام ہے، پلانٹ 4 تحصیلوں حاصل پور، منچن آباد، خان پور اور لودھراں میں لگانے تھے لیکن ایسا نہیں کیا گیا ۔ چیف ایگزیکٹو پرکمپنی کے کاغذات میں تبدیلیاں کرنے کا الزام ہے۔فرہادعلی شاہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ چیف ایگزیکٹو کو ناجائز ملوث کیا گیا ہے جبکہ قمرالاسلام راجہ نے کہا کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی ،سارا کام پارلیمانی بورڈ کرتا تھا۔ان کاکہنا ہے کہ صرف الیکشن کی وجہ سے پکڑا گیا ہوں تاکہ ان کاحریف آزادانہ اپنی انتخابی مہم جاری رکھ سکے۔

مزید : علاقائی